حیدرآباد۔11۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج کانگریس ہائی کمان نے خود کانگریس حکومت
کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے سیما آندھرا کے ارکان پارلیمان نے
ان کو پارٹی سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔چنانچہ آج کانگریس کے سرکاری
نمائندے پی سی چاکو نے میڈیا سے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے
تحریک پیش کرنے والو ں کو پارٹی سے معطل
کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اس
وقت کوئی جماعت انتخابات کے لئے تیار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس
ہائی کمان سیما آندھرا کے ارکان کو معطل کرنے سے زیادہ انہیں نا اہل قرار
دیتے ہوئے کاروائی کرنے کو ہی ترجیح دے رہی ہے۔ تاہم اس وقت پارلیمنٹ میں
تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے بعد ان ارکان پر کاروائی کا امکان ہے۔